آج کی خبریںسوات کی خبریں

مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار ذلت آمیز اور مضحکہ خیز ہے،حمید الحق


سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) صوبائی حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار ذلت آمیز اور مضحکہ خیز ہے،آٹے کی تقسیم میں مرد وخواتین کی بے عزتی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے،عوام پر پولیس کا لاٹھی چار ج اور بے عزتی موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جماعت اسلامی سوات مفت آٹے کی تقسیم کا موجودہ طریقہ کار با لکل تسلیم نہیں کرتی بلکہ سراسراس فعل کی مذمت کرتی ہے اور سوات کے تمام تحصیلوں میں اس فعل کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم صوبائی حکومت کا ایک اچھامنصوبہ تھا لیکن غلط طریقہ ئ کارکی وجہ سے ہزاروں مرد و خواتین کی عزت ِنفس اس سے مجروح ہوئی،صوبائی حکومت کو از سر نو اس کا جائزہ لینا چاہئے اور ایک منظم طریقہ کار اختیار کر کے باوقار طریقے سے عوام کو مفت آٹاگھر کی دہلیز پر دوبارہ فراہم کیا جائے،اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹریبیوشن پوائنٹ میں بھی اضافہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کوچھو رہی ہیں،غریب عوام اور خصوصاً سفید پوش طبقہ مشکلات دوچارہے،حکومت کو چاہئے کہ آٹا مفت تقسیم پیکج کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ جیسے کہ چینی،آٹا اور گھی وغیرہ کو سبسڈی دیکر قیمتیں کم کی جائے تاکہ غریب عوام کی مشکلا ت میں کمی آئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button