آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملاکنڈ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔07ستمبر2017ء ) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 75مفروران ، 558مشتبہ افراد ، 24کلاشنکوف ،پستول 144 ، 15رائفل،43شارٹ گن ،4146کارتوس ، 63 جارجر،12 ڈیٹو نیٹر،2ایل ایم جی، 1 راکٹ لانچر،4خنجر،58.153-kg چرس،00.25-Kg افیون،0.798-kg ہیروئن اور580 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button