ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ، تاجر برادری نے مزاحمت کا اعلان کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے زیر اہتمام ٹیکس کے خلاف تاجروں کے گرینڈ جرگہ میں ٹیکس لاگو کرنے کی بھر پور مزاحمت کا اعلان کر دیاگرینڈ جرگہ ڈویژن بھرکے تاجررہنماؤں، ضلعی وتحصیل عہدیداروں پرمشتمل ایک گرینڈ جرگہ مینگورہ میں زیرصدارت صدر عبدالرحیم منعقد ہواجسمیں ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے کابینہ کے اراکین، تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز دیگرعہدیداروں، تمام تحصیلوں کے صدور ودیگر عہدیدار اورتاجررہنماؤں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ گرینڈ جرگہ سے ملاکنڈڈویژن کے ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سینئرنائب صدر انوارالدین خان، جنرل سیکرٹری زوارخان، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہدخان، بونیرکے صدر فضل ربی خان،اپرسوات کے صدر محمدزبیر، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹرخالدمحموداور دیگرنے خطاب کیا جبکہ معروف شاہ، اعجاز ملنگ نے اپنے اشعار کے ذریعے حاضرین کی خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پر ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے کابینہ کے اراکین بشیراحمد، محمدشفیع، خالدخان، لالی شاہ، گل نظر، بریکوٹ کے صدر معراج الدین سمیت سوات بھرکے تمام تحصیلوں کے صدور اوردیگر عہدیداران سوات چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبریوسف علی خان کے علاوہ دیگرتاجرتنظیموں کے نمائندے اورتاجر رہنماء بھی موجود تھے۔ گرینڈ تاجرجرگہ میں ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کااعلان کیاگیااورواضح کیاگیاکہ ٹیکس لاگوکرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی، اس موقع پر ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک اورواضح الفاظ میں کہاکہ کوئی بھی مائی کالعل ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس نافذ نہیں کرسکتے، ٹیکس نافذ کرنے والوں کو بھرپور عوامی مزاحمت کاسامناکرناپڑے گا، کیونکہ ملاکنڈڈویژن میں تاجربرادری، تمام سیاسی جماعتیں، وکلاء برادری اورہرطبقہ فکرکے لوگ ایک ہی پیج پر ہے، انہوں نے سابقہ ممبران اسمبلی کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کی موجودگی میں ملاکنڈڈویژن کی جداگانہ حیثیت کوختم کیاگیا، ان لوگوں نے فاٹا،پاٹا میں کوئی فرق نہیں کیاانہوں نے کہا کہ اس سے میں سینیٹر مشتاق خان اورضلع دیرسے تعلق رکھنے والے سابق ممبرصوبائی اسمبلی کے کردارکوسراہا۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے اور اسی سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے خبردارکیاکہ ٹیکس لاگوکرنے والوں کوبھرپورمزاحمت کاسامناکرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس لاگوکرنے کے حوالے سے ہمیں بغاوت اورسول نافرمانی پرمجبورنہ کیاجائے انہوں نے کہا کہ ایساتحریک چلائیں گے کہ حکمرانوں سے صوفی محمد کی تحریک بھی بھول جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارے صبرکامزید امتحان نہ لیاجائے۔ صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے اس پاکستان نے ہمیں کیادیاہے کہ وہ ہم پرٹیکس لاگوکررہے ہیں انہوں نے واضح کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام ملاکنڈڈویژن میں نان کستم پیڈگاڑیان رجسٹرڈ کرنے سے گریز کریں، اس صورت یعنی ایف بی آر ہم۔۔۔۔۔ پیداکریں گے۔ انہوں نے ایف بی آر کو خبردارکیا کہ وہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگوکرنے کی بات ذہن سے نکال دیں، انہوں نے واپڈا بلوں میں ٹیکس کی وصولی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردارکیاکہ واپڈا بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی سے باز رہے۔ انہوں نے سوئی گیس میٹرکی 500 روپے مقررکرنا اورزائدبلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہرطبقہ فکرکے لوگ اورخواتین کی طرف سے بھرپور مخالفت کی جارہی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، با خبر ذرائع کے مطابق خواجہ محمد خان جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور چند ہی دن میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔