آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن مہم کا فیصلہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:29 جنوری 2018 ء)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو وائرس کے خلاف قطعی اور فیصلہ کن کوشش کر کے اس کو ہمشہ کیلئے دفن کریں تاکہ اس مرض سے وطن عزیز کو پاک کیا جا سکیں ۔ وہ پیر کے روز اپنے دفتر میں ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے علاوہ پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی اور ڈی ایچ او باجوڑ کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو وائر س کے خاتمہ کے لئے جاری ویکسین پلانے کی مہمات کے نتائج اور ان میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات پر تفصیلی غوروغوص کیا گیا۔کمشنر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی حصہ میں گزشتہ تین سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں تقریباً اٹھارہ لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں جن کو ہر مہم میں تقریباً چھ ہزار ٹیمیں ویکسین پلاتے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button