آج کی خبریںقومی خبریں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1123 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1123 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں اب تک 421، پنجاب میں 340، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 121جب کہ اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button