منگلور، آٹھ سالوں سےمطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او اسلم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے سال 2012 سے مطلوب اشتہاری ملزم میاں سید واحد ولد عبدالجلیل سکنہ سور بنڑ منگلور کو گرفتار کرلیا جبکہ اُس کے قبضے سے منشیات بھی بر آمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، گزشتہ روز ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button