آج کی خبریںسوات کی خبریں
” مونگہ امن غواڑو ” سوات میں عوام سڑکوں پر
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں امن کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے امن کے قیام کے لئے مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین نے امن کے لئے نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سوات کے امن کو کسی بھی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، سوات میں قربانیوں کے بعد امن کا قیام ممکن ہوا ہے، حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔