موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ سے ڈیلرز اور خریدار پریشان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سےڈیلران اورخریدارپریشانی میں مبتلا ہوگئے۔کاروبارکا پہیہ رک گیا۔ان خیالات کا اظہارسوات موٹرسائیکل یونین کے سینئیرنائب صدر حسن خان نے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محدودمدت میں کمپنیوں اورحکومت نے موٹرسائیکلوں کے نرخوں میں انتہائی اضافہ کردیاہے جس کے سبب نہ صرف گاہکوں کی قوت خریدجواب دے گئی ہے بلکہ ڈیلروں کا کاروبار بھی رک گیاہے۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل ڈیلررزق حلال کمارہے ہیں مگر نرخوں کے بڑھ جانے سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں لہٰذہ حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھاکر ان کی پریشانیاں دور کرے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button