مٹہ، بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آتشزدگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور سور پٹو میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مکا ن میں آتشزدگی سے مکان خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شور سور پٹو میں محمد زمان نامی شخص کے مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button