مٹہ میں دسویں جماعت کے طالب علم پر تین نقاب پوشوں کا حملہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ لابٹ میں تین نقاب پوشوں نے دسویں جماعت کے طالب علم کو بلیڈ کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔ زخمی طالب علم باسط علی ولد شیر محمد نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ تین نقاب پوشوں نے ان پر حملہ کیا اور اسے بلیڈ کے پے درپے وار کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔ طالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button