آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل کردئے گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ شانگواٹئی میں غیرت کے نام دوافراد قتل کردئے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ شانگواٹئی میں حضرت جمال ولد اسفندیار نے غیرت کے نام پر مسمی نوررحمان ولد محمد رحمان سکنہ ننگولئی اور مسماۃ (ا) زوجہ حسین علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے حضرت جمال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کا آپس میں تعلق تھا۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔