آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )سوات کے علاقے بیدرہ مٹہ میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی،مقتول دُبئی سے عید منانے حال ہی میں گھر آیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علاقے کا رہائشی جلال خان ولد عدالت ساکن نل بیدرہ جو دُبئی میں طویل عرصہ محنت مزدوری کے بعد حال ہی میں عید منانے کے لئے گھر آیا تھا گزشتہ شام سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کی کافی تلا ش کی گئی لیکن نہ ملا اگلے روز اس کی لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا تھا ، پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد مقتول کے بھائیوں کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button