مٹہ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث چور دھر لئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پیر سید اور ایس ایچ او نواب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مٹہ سچ بنڑ میں کئی دنوں سے چوری کی وارداتوں کی رپورٹس موصول ہو رہی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شیر علی اور فضل اکبر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدی سامان بر آمد کرلیا۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ حسین نامی شخص کو لوٹنے کی غرض سے ملزم شیرعلی نے فائرنگ بھی کی تھی جس میں وہ زخمی ہوا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button