مہنگائی سے تنگ ریسٹورنٹ کے ملازم نے خودکشی کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر کے حاجی بابا چوک میں ریسٹورنٹ کے ملازم نے مہنگائی سے تنگ آکر بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے حاجی بابا میں اکبری کیفی میں کام کرنے والا ملازم محمد اسحاق ولد انور خان ساکن گوگدرہ سوات بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ، بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر نیچے آ گرا، ملازم کو سر میں شدید چھوٹ آئی جسے ریسکیو1122 نے اسپتال منتقل کردیا  جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ محمد اسحاق نے گزشتہ روز بھی بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم دکانداروں نے اُسے منع کردیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button