مینگورہ بائی پاس پر تیز رفتار فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سوار اور راہگیر کو کچل دیا،ڈرائیور گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جولائی 2018ء) مینگورہ بائی پاس روڈ پر فضاگٹ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سوار اور راہگیر کو کچل دیا ۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 19سالہ باچا زادہ سکنہ علی گرامہ موقع پر جاں بحق جبکہ راہگیر اکبر حسین سکنہ دکوڑک زخمی ہوگیا زخمی اکبر حسین کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button