آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ بائی پاس پر موٹر کار دریائے سوات میں جا گری،چار افراد ڈوب گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔24جولائی2017ء) مینگورہ بائی پاس روڈ پر موٹر کار دریائے سوات میں جا گری،گاڑی میں سوار چارافراد دریائے سوات میں ڈوب گئے ، ایک شخص کو نکال لیاگیا جبکہ دیگرتین افراد اور موٹر کار کی تلاش جاری ریکسکیو1122 کا آپریشن بھی جاری۔ذرائع کے مطابق مینگورہ بائی پاس روڈ پر موٹر کاٹتے ہوئے موٹر کار دریائے میں جا گری جس میں چار افراد سوار تھے،مقامی لوگوں کے مطابق ریکسیو1122 نے آپریشن شروع کردیا ہے جس میں ایک شخص کو دریائے سوات سے زندہ نکال لیاگیا ہے جبکہ موٹرکار کو دریاء سے نکالنے اور باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔