آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ان کا جینا محال کردیا ہے ایک طرف گھر میں خواتین اور بچے گرمی سے بے حال ہے جبکہ باہر دکانوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button