مینگورہ شہر سمیت پی کے چار میں سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 ستمبر 2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت پی کے فور میں سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور شفاف طریقے سے میرٹ کی بناء پر کنکشن دیئے جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس افس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوائی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار خان نے انہیں گیس کے حوالہ سے بریفنگ دی ، عزیز اللہ گران نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت میرے حلقہ پی کے چار میں گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور شفاف طریقہ سے میرٹ کے بنیا د پر کنکشن دیئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پی کے فور کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لایئیں جائینگے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button