سوات کی خبریں

مینگورہ کے علاقہ آمان کوٹ سے تعلق رکھنے والے شوکت یوسفزئی ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 نومبر 2018ء) سوات مینگورہ کے علاقہ آمان کوٹ سے تعلق رکھنے والے شوکت علی یوسفزئی ڈپٹی کمشنر دیر لوئر تعینات کردئے گئے۔ وہ اس سے قبل محکمہ زراعت و فشریز میں ایڈیشنل سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی یوسفزئی کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیرکی ذمہ داری سونپ دی ہے شوکت علی یوسفزئی کو حال ہی میں صوبائی حکومت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں پی ایم ایس گروپ میں شامل کیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ فشریز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button