آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ گریویٹی واٹر سکیم سے روزانہ تیس میلن گیلن صاف پانی فراہم ہوگا، انجینئر شیدا محمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سی ای او واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی سوات انجینئر شیدا محمد کا کہنا ہے کہ تقریبا سترہ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گریوٹی واٹر سپلائی سکیم سے مینگورہ شہر اورمضافات میں صاف پانی کا مسلہ مستقل طورپر حل ہوجائیگا اور منصوبہ شہر کو تیس سالوں تک پانی فراہم کرے گا، شیدا محمد کا کہنا ہے کہ گریوٹی سکیم خوازہ خیلہ سے مینگورہ تک 21 کلومیٹر طویل چار فٹ قطر پائپ لائن پر مشتمل منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی کی صفائی کے لئے گاشگوڑ کے مقام پر پلانٹ لگایا جائیگا جس سے روزانہ تیس میلن گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا، گریوٹی سکیم سے مینگورہ شہراور مضافات کے 75فیصد آبادی کو بغیر کسی موٹر کے چوبیس گھنٹے پانی فراہم کی جائیگی جبکہ صرف 25فیصد صارفین کو پمپ کے زریعے پانی فراہم کی جائیگی۔ ڈبیلو ایس ایس سی کے سی ای او انجینئر شیدا محمد کے مطابق گرویٹی سکیم دنیا بھر میں سستا اور فوری طور پر صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دیرپا اور اہم منصوبہ ہے جس سے  ایک طرف عوام کی پانی جیسے بنیادی ضرورت پوری گی تو دوسری طرف زیرزمین پانی کی کمی کا مسلہ بھی حل ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ جنگلات اور کاشت کاروں کے لئے بھی وافر مقدار میں پانی دستیاب ہوگی، اسی طرح بغیر کسی منصوبہ بندی سے بنائی جانے والی کنووں کا روک تھام ممکن ہوسکے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button