آج کی خبریںسوات کی خبریں

نواز شریف کی صحتیابی کیلئے سوات میں دعائیہ تقرب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سابقہ وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کی صحت یابی کیلئے  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اغل میں اجتماعی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اجتماعی دعائیہ تقریب میں ن لیگ کے قجیر خان، غفور خان، عثمان غنی ، احمد شاہ ، زاہد خان ، عمران خان، اشتیاق خان، شیر خان اور انجنیئر عارف روان کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے کارکنوں اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے کہا کہ نوازشریف صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے اور سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمہ کیلئے دوبارہ جدوجہد شروع کرینگے، کارکنوں اور رہنماوں نے کہا کہ کسی بھی صورت جمہوریت کے استحکام کا نوازشریف کے مشن کو ادھورا نہیں چھوڑا جائیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button