نہ وزیراعظم مستعفی نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، چودھری پرویز الٰہی

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی میں نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں، حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں، یہ نبیﷺ رحمت دو عالم کی سیرت ہے اور اسی میں سب کی بھلائی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button