آج کی خبریںسوات کی خبریں

وادی پیوچار میں پاک ارمی کی جانب سے غریب خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 06 آگست 2018ء) پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر نے کہا ہے کہ پاک نے ضلع سوات میں قیام امن کی بعد علاقہ کی فلاح وبہبود اور غریب عوام کی خدمت میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ عوام اور پاک فوج ملکر ائندہ بھی ملک وقوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز وادی پیوچار شور میں غریب خاندانوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی اشیاء خوردونوش تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاک فوج کے دیگر ذمہ داروں اورنوجوانوں کے علاوہ علاقہ معززین وی ڈی سی ممبران اور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ پاک فوج اور عوام نے ملکر ہر مشکل میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے عوام کی تعاون سے ضلع سوات میں قیام امن کی بعد عوام اور علاقہ کی ترقی کیلئے فلاحی اور ترقیاتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور انشاء اللہ ائندہ بھی لینگے اس موقع پر انہوں نے دیگر مہمانوں کیساتھ ملکر علاقے کی دوسو غریب خاندانوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی اشیاء تقسیم کی جس پر علاقہ کے عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

Loading...
Back to top button