آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں انتظامیہ کی بادشاہت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)انتظامیہ کا مینگورہ شہر میں پیدل مارچ، راہگیروں کو ڈنڈوں کے ذریعے بھگادیا، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے سارانزلہ میڈیا پر گرادیا، اعلیٰ حکام کو شہرمیں لوگوں کی عدم موجودگی دکھانے کے لئے زبردستی راہگیروں کو ہٹایاگیا، متعددافراد کو پکڑ کرپولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامرعلی شاہ کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ، سوات لیویز اور پولیس نے مینگورہ شہرمیں پیدل مارچ کیا، تاکہ کمشنرملاکنڈڈویژن، ڈپٹی کمشنر سوات اوردیگراعلیٰ حکام کے دورہ شہرکے موقع پر ماحول بنایاجائے، چونکہ اس دورے کے کوریج کیلئے سوات پریس کلب کے چیئرمین نے میڈیا کے نمائندوں کوکہاتھا۔جس کے مطابق میڈیا سے وابستہ لوگوں نے ان کے ساتھ پیدل مارچ میں حصہ لیا، جس کا ACنے نہ صرف برا مانا بلکہ ان کا شروع ہی سے میڈیا سے نامناسب رویہ رہا۔ جس پر موقع پر ہی میڈیا کے نمائندوں نے احتجاج بھی کیالیکن علاقے کے بہترمفادکے لئے میڈیا نے ان کے ساتھ جانے پر ترجیح دی۔

نیوروڈ اور سہراب چوک میں جب لیویز اہلکاروں نے ڈنڈوں کے ذریعے لوگوں کو زبردستی بھگارہے تھے تو اس کی کوریج نہ کرنے کی استدعاکی گئی، صحافیوں کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود بھی AC عامرعلی آپے سے باہرہوکر سارا نزلہ میڈیا پرگرانے لگا، اس دوران گرین چوک میں موجود لوگوں کوبتایاگیا، بعض کہ پکڑکر وہ کھڑاکیاگیا کہ اس دوران ACعامرعلی کے گنرز نے میڈیا کے نمائندوں سے بداخلاقی کے ساتھ پیش آئے جس پر AC عامرعلی نے بھی ان کاساتھ دیااورکہا کہ ہمیں ان میڈیا والوں سے دورجاناچاہئے اور انہوں نے میڈیا سے نامناسب رویہ اختیارکیا جس پر سوات پریس کلب کے وائس چیئرمین غفورخان عادل اور لیویز اہلکاروں میں تکرار ہوا۔ غفورخان عادل نے اے سی عامرعلی شاہ اوران کے ساتھ سوات لیویز کی رویہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کیاہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button