آج کی خبریںخیبر پختونخواہقومی خبریں
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، خصوصی اکنامک زونز میں پیشرفت کا جائزہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خصوصی اکنامک زونز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، شبلی فراز اور فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخواہ و گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، پختونخواہ کے وزیر خزانہ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں خصوصی اکنامک زونز میں پیشرفت اور مختلف سرکاری اداروں و املاک کی نجکاری کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں دریاؤں اور نہروں میں آبی آلودگی کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ آبی آلودگی ایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے، عوام کی صحت اور معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، اس اہم نوعیت کےمسئلے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے آبی آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبوں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشیر ماحولیات صوبوں سے مل کر جامع حکمت عملی بنائیں، ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ آئندہ 15 دنوں میں مرتب کیا جائے۔