ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اسپرے کرنے والا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا محکمہ پلانٹ کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث طیارے میں سوار دونوں ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا پلانٹ پروٹیکشن یونٹ کا طیارہ صادق آباد کے قریب چک نمبر 225 کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ جہاز میں سوار محکمہ پلانٹ کے دونوں ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ فضائی اسپرے کے دوران اچانک جہاز میں فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث جہاز زمین پر آگرا اور تباہ ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ٹڈی دل نے سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں فصلوں اور پھلوں کے باغات پر حملے کیے تھے جس کے باعث کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button