ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر گیلامنہ جان جاں بحق، 12 سالہ بہن زخمی

ٹیکسلا: ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مشہور ٹک ٹاکر گیلامنہ جان جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کی 12 سالہ بہن اسمیہ زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں گیلامنہ جان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے میں ان کی 12 سالہ بہن بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
مقتولہ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مبینہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اصل وجہ اور واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



