آج کی خبریںسوات کی خبریںملاکنڈ بھر سے

پاٹا کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیخلاف سوات سمیت ڈویژن بھر میںمکمل شٹرڈاون ہڑتال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جولائی 2018ء) سوات سمیت مالاکنڈ ڈؤیژن میں اج مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہا، مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کی اپیل پر پورے مالاکنڈ ڈویژن میں تاجربرادری کی دکانیں اورکاروباری مراکز بند رہے،

سوات کے ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ سوات کا ادغام 1969 میں ایک معاہدہ کے تحت ہواتھا جس میں اس پورے وادی کو ایک سوسال تک ٹیکسوں سمیت دیگر مراعات میں خصوصی چھوٹ دی گئی تھی ، تاہم گزشتہ حکومت نے فاٹا کیساتھ پاٹا کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا جس کیخلاف اج مالاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ تحریک کا باقاعدہ اغاز کردیا ہے اور مالاکنڈ ڈؤیژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور ارٹیکل 247 کا خاتمہ کسی بھی صورت تسلیم یا منظور نہیں کیا جائیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button