پاک فضائیہ کی ہاک آئی مشق تینوں ریجنل کمانڈز نے حصہ لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد کیا۔اسلام آباد میں ہونے والی اس مشق میں تینوں ریجینل کمانڈز کے تمام آپریشنل ایئربیسز نے حصہ لیا۔

پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں، فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کی بڑے پیمانے پر مشق کی جس کی ذریعے پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے پائیلٹ اورطیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button