آج کی خبریںسوات کی خبریں

پختون سٹونڈنٹس فیڈریشن جہانزیب کالج کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پختون سٹونڈنٹس فیڈریشن جہانزیب کالج کا پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف کے صدر ناصر خان، اسامہ قریشی، عباس ننگیال، لطیف شاہ، شفیق اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے گراسی گراؤنڈ کے حوالے سے ایک بل پاس کیا ہواہے کہ گراسی گراؤنڈ کو پی سی بی کے حوالے کیا جائے جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں کیونکہ گراسی گراؤنڈ جہانزیب کالج کی پراپرٹی ہے اور اس میں کالج کے طلبہ اور یہاں کے نوجوان کھیلتے ہیں، اگر اس پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ گراؤنڈ پی سی بی کے حوالے کردیا گیا تو طلبہ اور نوجوان کھیل کود کے بجائے غلط محفلوں کا روخ کریں گے جس سے نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں تبدیل ہوگا، انہوں نے کہا حکومت کو چاہیئے کہ اسی طرح اور گراؤنڈ بنائیں تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے موقع مل سکے نہ تیار گراؤنڈ ز پر پابندی لگایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں اپنے اس فیصلے واپس لیں اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو مینگورہ سمیت ضلع بھر کے طلباء کو سڑکوں پر نکالیں گے اور مزید احتجاج شروع کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button