گندم کا بحران برقرار، پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پشاور(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں گندم کا بحران برقرار ہے اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹا 70 روپے میں ہی فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پشاور میں 2 ماہ قبل 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 780 روپے تھی جو اب 1100 روپے تک ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے۔

کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد آٹا فی کلو 59 روپے اور 20 کلو کا تھیلہ 1180 روپےتک پہنچ گیا ہے جب کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت ایک ہزار روپے مقرر ہے۔ دوسری جانب چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور ملز کو گندم کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد آٹے کی فراہمی اور قیمت ایک ہفتے میں معمول پر آجائے گی۔
آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار حکومتی وزراء اور بااثر شخصیات کو ٹھہرایا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہو یا سستا، دکانداروں نے تو ہر صورت میں 20، 40 روپے کمانے ہوتے ہیں، اصل منافع خور تو بااثر شخصیات ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button