پرنسپلز کی گرفتاریاں، سوشل میڈیا صارفین کی حکومت پر سخت تنقید
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر ڈی سی سوات کے حکم پر پولیس اور لیویز کے چھاپے متعدد سکول پرسپلز کو گرفتار کرلیا گیا، معماران قوم کی گرفتاریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین نے ڈی سی سوات اور پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ تھیٹرز، سینیما ہال، بازار مارکیٹیں اور پارکوں سمیت سب کچھ کھل گیا ہے جہاں ایس او پیز کی بھی پاسداری نہیں کی جاتی مگر تعلیمی ادارے پھر بھی بند ہیں کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں موجود ہے؟ اس طرح متعدد صارفین نے موجودہ حکومت کو تعلیم دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے حکومتی پالیسی پر سخت تنقید بھی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر سکول پرنسپلز کی گرفتاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی #AntiEducationPolicies #AntiEducationGovt ہیش ٹیگ کے ساتھ وائرل ہوئی ہیں۔