آج کی خبریںسوات کی خبریں
پشاور دھماکے کے بعد ڈویژن بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ آر پی او ملاکنڈ سجاد خان کے مطابق ڈویژن بھر کے ڈی پی اوز کو سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ سرکاری عمارتوں، پولیس سٹیشنز، چوکیات کے سیکورٹی کو مزید سخت بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈویژن بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ریجن لپولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے پشاور پولیس لائن دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔پولیس جوانان ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہے۔