آج کی خبریںسوات کی خبریں

پشاور میں قتل سوات کے طالب علم کے لئے احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:15نومبر2017ء)سوشل ویلفیئرسوسائٹی(اصلاحی کمیٹی کانجو) نے پشاور میں قتل ہونے والے میڈیکل کے طالبعلم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور طالبعلم کے لواحقین کو معاؤضہ دینے کا مطالبہ کردیا ،اس سلسلے میں مذکورہ کمیٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی جبکہ بعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے سیدانعام الرحمان،فضل اللہ خان ایڈووکیٹ ،وکیل احمد ،راجہ علی اوردیگر نے کہاکہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی کارہائشی نوجوان واجدعلی خان جو پشاور میں میڈیکل کالج کا طالبعلم تھا جو تین ماہ بعدتعلیم سے فارغ ہونے والاتھا جن سے دس دن قبل رات نوساڑھے نو بجے پشاورکے بازارمیں ملزموں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کرشہید کردیا مگر تاحال اس کیس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ،انہوں نے کہاکہ واجدعلی خان کا والد شریف خان اس وقت کوریا میں ہے جہاں پر ان کا اپریشن ہواہے جو اپنے بیٹے کو ڈاکٹر بناناچاہتاتھا مگر اس کا یہ خواب قاتلوں نے چکنا چور کردیا ،انہوں نے کہاکہ یہ کوئی معمولی واردات نہیں بلکہ ہمیں ایسا لگ رہاہے کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے جس کی ہم پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ واجدعلی خان کا پورا خاندان اس وقت ایک بڑے صدمے سے گزررہاہے مگر ابھی تک ان سے کسی ایم پی اے ، ایم این اے اور نہ ہی کسی وزیر نے اظہار ہمدردی تک کیا،انہوں نے اس کیس میں سپریم کورٹ سے سوموٹوایکشن لینے ،کورکمانڈر،کمشنرپشاور،پولیس کے اعلیٰ حکام اور حکومت کے ذمہ داروں سے ملزموں کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت شہید واجدعلی خان کے غمزدہ خاندان کو معاؤضہ دینے کا مطالبہ کیا،مظاہرہ اور پریس کانفرنس میں واجدعلی خا ن کے چچا ، دیگر رشتہ دار اوراہل علاقہ بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button