آج کی خبریںقومی خبریں

پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملک میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی پنجاب حکومت کی شرط کو کالعدم قرار دے دیا۔

 

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب یا کوئی دوسرا صوبہ آئینی طور پر شہریوں پر ایسی کوئی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیےکورونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی ہونا ضروری ہو گا جب کہ صوبے میں دوسرے اضلاع میں جانے کے لیے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button