پچاس کروڑ سے زائد کی لاگت سے تعمیر شدہ قصاب خانہ بند کیوں؟
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ تختہ بند میں نیا تعمیر شدہ قصاب خانہ پانچ سالوں سے بندش کا شکار، پچاس کروڑ سے زائد رقم ضائع کردی گئی۔ مینگورہ کے شہر کے نواحی علاقے تختہ بند میں تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں یم پی اے فضل حکیم نے نئے قصاب خانے کی منظوری دی تھی جس پر تیزی سے کام مکمل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قصاب خانے پر پچاس کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی گئی تھی جبکہ مینگورہ کے قصائیوں کے تحفظات کی وجہ سے نیا تعمیر شدہ قصاب خانہ تا حال نہ کھولا جا سکا اور پچاس کروڑ سے زائد کی رقم ضائع کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ایم پی اے فضل حکیم کے بڑے بھائی حاجی خان طوطی جو قصائیوں کے صدر بھی ہے کے تحفظات کی وجہ سے ابھی تک قصائی خانہ بندش کا شکار ہے ۔سوات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے بھائی کی پرانے قصاب خانے میں مبینہ طورپر کمیشن فکس ہے جس کے باعث وہ نئے قصاب خانے شفٹ نہیں ہو رہے۔