آج کی خبریںسوات کی خبریں

چارباغ میں کھلی کچہری، تمام مسائل حل کئے جائیں گے، ڈی سی سوات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے تحصیل چار باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے عوام کے مسائل سنے۔ ضلعی محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقامی افراد کی بھی بھرپور شرکت۔ کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کے ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات، روڈ منصوبوں کی تکمیل میں سست روی، ٹرانسفارمرز کی تنصیب، سوئی گیس کنکشن کی فراہمی، غیر قانونی مائننگ، مالم جبہ سیاحتی ریزورٹ میں سیاحوں سے مختلف فیس کی وصولی، سیاحوں کے لئے واش رومز کی کمی، فورسٹ اور ایریگیشن سے متعلق مسائل زیر بحث ائے۔ کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے عوام کو جوابات دئے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر عوام کو اعتماد میں لیا۔ عوام کی جانب سے ضلعی جنگلات کے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کھڑے ہو کر داد دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا اس موقع پر عوامی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام سے رابطے کو مختلف ذریعوں سے مضبوط سے مضبوط بنا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ ضلعی محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے عوامی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنید خان کا کہنا تھا کہ مالم جبہ ریزورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد علاقے کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرنا اور اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو صحیح معنوں میں جاننے کا موقع مل رہا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام ضلعی محکموں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کھل کر اپنے مسائل پیش کررہے ہیں۔ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریسٹ ایریاز اور ٹائلٹ بنانے پر کام ہورہا ہے۔ روڈ انفرا سٹرکچر منصوبوں میں بھی پیشرفت ہورہی ہے اور جلد نئے سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی آسان ہوگی۔۔

Related Articles

Loading...
Back to top button