ڈسٹرکٹ سیشن جج سوات نے انتخابات کے انعقاد کیلئے ڈی ایم او اور مانیٹرنگ افسران سے حلف لے لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 جون 2018ء) سوات کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ضلع میں انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ڈی ایم او اور مانیٹرنگ افسران سے حلف لیا۔اس موقع پر منعقدہ سادہ مگر پر وقارتقریب میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پوری تندہی کے ساتھ الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ضلع میں شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور اس مقصد کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی پوری طرح فعال بنائیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button