ڈپٹی کمشنر کا منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو جیل بھیجنے کا حکم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندونوں کو جیلوں میں بھیجنے کا حکم، سرکاری نرخ سے تجاوز کسی بھی صورت تسلیم نہیں کی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنر زکو عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقت رضا اسلم منعقد ہوا،
جس میں تاجروں کے صدر عبدالرحیم، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم، اے ڈی سی زمین خان، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ، ڈی ایف سی جواد علی خان، اے ایف سی عمیر علی شاہ، اے ڈی کنزیومر آصف رضا اور دیگر تاجروں و حکام نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف اشیاء آٹا، دال، چاول، چینی، گھی، بیکری، روٹی اور دیگر اشیاء کے حوالے سے نرخوں پر تجاویز دیئے گئے اور منظوری دی گئی، اس موقع پر ڈی سی سوات ثاقت رضا اسلم نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے نرخوں کے تحت اشیائے خورد نوش کی فروغ کو یقینی بنائیں،
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت ہیں، جس کے تحت محکموں کو پابندکررہے ہیں، انہوں نے محکمہ خوراک، کنزیومر، محکمہ صحت اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ وہ میری منظوری کے بغیر جرمانے لگانے سے گریز کیرں اور باقادگی سے مجھے رپورٹ کریں، انہوں نے کہا کہ تاجر خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کریں اور شکایات کا موقع نہ دیں، انہوں نے کہا کہ جلد متعلقہ محکموں محکمہ خوراک، محکمہ صحت، کنزیومر اور دیگر محکموں کے حکام سے چیکنگ اور جرمانوں کے عائد کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم کو عوام کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے حکام مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر کاروائی کریں اور میرے نوٹس میں لائیں، انہوں نے کہا کہ میں خود کسی بھی عوامی شکایت پر کاروائی کرونگا اور اس سلسلے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا۔