ڈیڑھ ماہ قبل دریائے سوات میں لاپتا ہونے والے شخص کی لاش ریسکیو 1122 نے نکال لی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 آگست 2018ء) کالام کے علاقہ پشمال میں 25 جون کو دریائے سوات میں پک اَپ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے شخص کی لاش ڈیڑھ ماہ بعد مل گئی۔ ریسکیو1122کے ترجمان وقار احمد کے مطابق پک اَپ گرنے سے اقبال حسین ولد شیر محمد سکنہ لائیکوٹ کالام لاپتا ہوگیا تھا۔ گذشتہ روز ریسکیو اہلکاروں نے جاری آپریشن کے دوران دریائے سوات سے ان کی لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button