کالام بلیو واٹر کا متاثرہ پل بحال، اندراب جھیل تک سیاحوں کی رسائی بحال

سوات: کالام کے معروف سیاحتی مقام بلیو واٹر کا متاثرہ پل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری کے ذریعے چار روز کی مسلسل کوششوں کے بعد دوبارہ نصب کرکے بحال کردیا گیا۔

حکام کے مطابق پل تقریباً 300 افراد پر مشتمل مقامی آبادی کی آمدورفت کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ سیاح بھی اسی راستے سے اندراب جھیل تک پہنچتے ہیں۔ پل کو نقصان پہنچنے کے باعث مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل چار روز کام کرکے پل کو بحال کیا گیا، جس کے بعد مقامی آبادی اور سیاحوں کے لیے آمدورفت دوبارہ ممکن ہوگئی۔

Show More
Back to top button