آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام کے صحافی ایچ ایم کالامی کو گرفتار کرلیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کالام سے تعلق رکھنے والے صحافی ایچ ایم کالامی کو مدین پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صحافی ایچ ایم کالامی پر کالام اتروڑ تنازعے اور مدین میں سیاحوں کی گاڑی کو لوٹنے کے واقعات میں مختلف دفعات میں نامزد کیا گیا تھا جس میں 7ATA بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ایم کالامی گزشتہ روز اپنا بی بی اے مکمل کرکے آج مدین پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں پر اُسے پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ کالام سمیت سوات کی دیگر سماجی ،سیاسی و صحافتی تنظیموں نے ایچ ایم کالامی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔