کانجو،منشیات فروش کی مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کانجو میں منشیات فروش کی پولیس اہلکار پر فائرنگ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کانجو میں پولیس اہلکار نصر الدین ایک منشیات فروش کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے ۔

جسے طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات فروش کا نام معلوم نہ ہوسکا ہے اور نا ہی فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button