آج کی خبریںسوات کی خبریں
کانجو، جالوان روڈ پر تین مسلح نقاب پوشوں نے نوجوان کو لوٹ لیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کانجو پولیس اسٹیشن کی حدود میں جالوان روڈ پر تین نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر نوجوان کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں غوریجہ جالوان روڈ پر شام کے وقت تین مسلح نقاب پوشوں نے واجد علی ولد عبدالجبار سکنہ جالوان کو لوٹ لیا۔
نوجوان سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر نقاب پوش فرار ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جالوان روڈ پر یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح نقاب پوشوں نے لوٹ مار کی ہے ۔ دوسری جانب کانجو پولیس کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں ۔ جالوان روڈ پر دوسری واردات کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے