کانجو میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کا جھٹکا، واپڈا رضاکار رحمت علی جاں بحق

سوات (کانجو): واپڈا کانجو کے رضاکار اور خدمت گار رحمت علی بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رحمت علی شیخ آباد کانجو میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے کام میں مصروف تھے کہ اس دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
رحمت علی کا تعلق کانجو تیلی آباد سے تھا اور وہ واپڈا کانجو کے ساتھ رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ایس ڈی او واپڈا کانجو کے مطابق رحمت علی ایک مخلص رضاکار اور خدمت گار تھے، ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔



