مدین میں 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

سوات: مدین میں 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مبینہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے ملزم کو سرِعام پھانسی دی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Show More
Back to top button