آج کی خبریںبین الاقوامی

کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر بھارت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا داخلہ بند کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا بھارت میں داخلہ بند کردیا۔ لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو نئی دہلی میں اندرا گاندھی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ان کوجاری کیے گئے ویزے پر بھارت کا سفر کرنے کی مدت اکتوبر 2020 تک باقی ہے۔

 

ایک بیان میں ڈیبی نے کہا کہ انہوں نے یہ جاننے کی کوشش بھی کی کہ آخر ان کو کیوں روکا جارہا ہے تو کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ایک مجرم کی طرح کا سلوک کیا گیا۔ ڈیبی ابراہمز برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق گروپ کی چیئرپرسن ہیں۔ وہ مودی حکومت پر کڑی تنقید اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیرآئینی اقدامات کی کھل کر مخالفت کرتی آئی ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں انڈین ہائی کمشنر کو خط میں لکھا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی سے بھارت نے کشمیریوں کو دھوکا دیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button