آج کی خبریںسوات کی خبریں

کورونا وائرس، سوات میں متاثرہ افراد کی تعداد 178ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد178ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گیارہ افراد کا تعلق بریکوٹ کے علاقہ کوٹا سے جبکہ دیگر افراد کا تعلق بلوگرام،چارباغ اور خواجہ آباد سے ہیں۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں1114 کورونا کے کیسز سامنے آئے جن میں 768 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 178افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 168افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے جبکہ ضلع بھر میں مزید دو افراد کی صحت یابی کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد51ہوگئی ہے جبکہ 12افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button