کورونا کی روک تھام: چین سے مزید 14 ٹن سامان پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں چین سے امدادی سامان کی آمد جاری ہے۔ قومی ائیرلائن کا پہلا 777 طیارہ آج صبح چین سے 14 ٹن سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 100 تھرمل اسکینر اور ذاتی حفاظت کاسامان منگوایا گیا ہے۔ ترجمان نےبتایا کہ حفاظتی سامان میں تقریباً 9 لاکھ ماسک، 60 ہزارحفاظتی عینکیں  اور 3300 سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں، اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ دستانے، تھرمامیٹر اور دوسرے حرارت پیما آلےشامل۔
Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button