آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

کوہاٹ: مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار

کوہاٹ (زما سوات) مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، چیک پوسٹ کے اطراف دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی پولیس نے فوری ردعمل دیا اور انہیں مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم پولیس کے بھاری ہتھیاروں سے کی گئی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت اور ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ خان موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button